Advertisements

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا امدادی پیکج منظور

Asian Development Bank
Advertisements

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک  نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے منظور کیے جانے والے پیکج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں۔

Advertisements

رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے اور پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے مالیاتی پیکج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اور ترقیاتی شراکت داروں نے ان قدرتی آفات کے بعد کی ضرورتوں کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت کل نقصان اور نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ بحالی اور تعمیر نو پر 16.3 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان کو دیے جانے والے قرض سے تقریباً 400 سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے گی، جس میں ملک کی مصروف ترین قومی شاہراہ این فائیو کا تقریباً 85 کلو میٹر اور تقریباً 30 پل شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطیٰ و مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہا ہے کہ رواں برس آنے والے سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا، اس سے انفراسٹرکچر اور زراعت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرے کی ایک تباہ کن یاد دہانی ہے۔