Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیا ء راؤ کی ضلع بہاولپور کے ڈی پی او،ایس پی انوسٹی گیشن، اور ایس ڈی پی اوضلع سے کرائم میٹنگ

Crime Meeting
Advertisements

بہاولپور:   ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیا ء راؤ کی اپنے دفتر میں ضلع بہاولپور کے ڈی پی او،ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ڈی پی اوضلع ہذا سے کرائم میٹنگ۔تفصیل کیمطابق آر پی او منیر احمد ضیاء راؤ نے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کی جس میں ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار نے ضلع کی موجودہ صورتحال،کرائم،سیکیورٹی، کرائم کنٹرول اور اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔آر پی اومنیر ضیاء راؤ نے ضلع میں ہونے والے جرائم،زیر تفتیش مقدمات،کرائم فیگرز اور پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاتفصیلاًجائزہ لیا۔آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔کسی بھی جرم کی شکایت پر فوری ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں خواہ وہ کمپلین بذریعہ پکار 15سے موصول ہوئی ہو یا سائلین خود تھانہ آکر اپنی کمپلین درج کروائیں۔سنگین نوعیت کے مقدمات جن میں قتل ڈکیتی جیسے مقدمات ہیں کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں،سابقہ زیرتفتیش مقدمات کی تفتیش کوجلد از جلد مکمل کروائیں۔اشتہاری مجرمان،غیرقانونی اسلحہ،منشیات، پتنگ بازی، قمار بازی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔مقدمات کی تفتیش کے معیارکو بہتر بنانے اورآئی اوز کی بہترین تربیت کیلئے ٹرنینگ ورکشاپ کروائیں،ٹریننگ میں انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمالات اور افادیت کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش بہتر طریقہ سے کرسکیں۔آن لائن ایپس ہوٹلزو ریسٹوراٹس پر سمارٹ آئی،بس ٹرمینلز پر ٹریول آئی اور موبائل کی خرید وفروخت کی شاپس پر ای -گیجٹ اورچیک پوسٹ، اور ناکہ بندی پوائنٹس پرای-پولیس پوسٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔آر پی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ سکول و کالج میں چھٹی کے اوقات میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنائیں۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد،ایس ڈی پی او سٹی ڈاکٹر عزیر احمد،ایس ڈی پی او صدر ملک اسلم صابر،ایس ڈی پی اوسرکل احمدپور شرقیہ حسیب سومرمیمن،ایس ڈی پی او یزمان منصور الہٰی،ایس ڈی پی او خیرپور ٹامیوالی غلام دستگیر،ایس ڈی پی او حاصلپوررانا اکمل رسول،ڈی ایس پی آرگنائز کرائم جمشید اخترموجود تھے۔