ایس پی ساجد حسن چوہدری کی ہدایت پرپٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری
Advertisements
بہاول پور:28/ نومبر( )پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں اور ایس پی
بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن نے دوران چیکنگ مختلف نوعیت کے 6مقدمات درج کروائے جن میں ایک پسٹل 30بور، رائفل 12بور معہ 34عدد گولیاں برآمد کیں۔ اس دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 2ملزمان اشتہاری بذریعہ بھی گرفتار کئے۔ پٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 9افراد کو مدد فراہم کی اور مختلف مقامات پر لوگوں کو پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا کہ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Advertisements