پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق
Advertisements
جلسے کی سکیورٹی کیلئے 8500 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف اور راولپنڈی کی پولیس انتظامیہ کے درمیان مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا
Advertisements
پی ٹی آئی رہنماؤں کا راولپنڈی کے سی پی او آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شبلی فراز، عمرایوب،علی نواز اعوان شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اورپولیس کے اجلاس میں سکیورٹی اور جلسے کے نئے مقام پربات ہوئی اور جلسے کا مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی جلسے کی سکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کرینگے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 8500 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔