سردار خالدمحمود وارن کی لاہور میں اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہبازشریف سے ملاقات
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ( ن ) کے ایم پی اے سردار خالدمحمود وارن نے گزشتہ روز لاہور میں اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہبازشریف ، سے ملاقات کی اور اس مو قع پر اُن سے ملکی اور جنوبی پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ اس مو قع پر میاں حمزہ شہبازشریف، نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ایسالگتا ہے کہ صوبہ میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ امن وامان کی صورت حال انتہائی ابتر ہے جبکہ ترقیاتی کام بند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا چوہدری پرویز الہٰی کی انتقامی کاروائیوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت صوبہ کی ترقی اور سیلاب متاثر ین کے لئے بھر پور کاوشیں کررہی ہے۔