Advertisements

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 15 فروری سے19فروری تک منعقدہو گی کمشنر راجہ جہانگیر انور

Review Meeting on International Cholistan Desert Rally Bahawalpur 2023
Advertisements

بہاول پور:16/ نومبر انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 15 فروری سے19فروری تک منعقدہو گی۔ یہ بات کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورکی زیر صدارت 18 ویں چولستان انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامی امور بارے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی عباس، ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ایم ڈی سی ڈی اے طارق محمود بخاری، اور دیگر محکموں کے انتظامی افسران شریک ہوئے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی خطہ کی ثقافت و سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ کا ایونٹ بن چکا ہے،اس لیے بیرونی ممالک کے سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خطہ میں سیاحت کومزید فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کو شایان شان طریقے سے مکمل کرانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں جیپ ریلی کی انتظامی کمیٹیاں بشمول روٹ فارمیشن کمیٹی، ٹائم مینجمنٹ کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی، مینجمنٹ کمیٹی کے قیام اور ذمہ داریوں بارے جائزہ بھی لیا گیا۔ ریلی کے دوران شائقین کے لیے سپورٹس، روایتی کھیل کبڈی، کشی، اونٹ دوڑ، کیمل ڈانس، کلچرل نائٹ، آتش بازی، ثقافتی نمائش اور دیگر تفریحی پروگرام بھی ترتیب دئیے جائیں گے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے ہدایت کی کہ ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک کی مرمت، ملحقہ راستے کی کشادگی اور دیگر انتظامی امور بروقت مکمل کیے جائیں۔