ایس پی ساجد حسن چوہدری کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں
پٹرولنگ پوسٹ جبار شہید نے تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں چوری شدہ ہنڈا سٹی کارپکڑی ڈرائیور کے خلاف تھانہ سٹی احمد پور میں مقدمہ درج کروایا۔
بہاول پور:14/ نومبر( )ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی ہدایت کے مطابق پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پٹرولنگ پوسٹ جبار شہید کے شفٹ انچارج محبوب مصطفی نے دوران گشت بذریعہ جدید پولیس ایپ،
EPPکے ذریعے ایک ہنڈا سٹی کار ماڈل 2020ء جو کہ تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں چوری شدہ تھی پکڑی جس کے ڈرائیور کے خلاف تھانہ سٹی احمد پور میں مقدمہ درج کروایا۔ پٹرولنگ پوسٹ میلسی لنک نے بھی دوران گشت بذریعہ ایک شخص جو تھانہ ہرنول ضلع میانوالی کا اشتہاری تھا، کو تھانہ خیر پور کے حوالے کیا۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس افسران بالا کے حکم کی روشنی میں 24گھنٹے گشت کناں ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں ہیں۔ پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے عوام الناس کی خدمت کے لئے شاہرات پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ہیلپ لائن 1124پر کال کر سکتے ہیں۔