Advertisements

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔۔ پرنس بہاول خان عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi
Advertisements

بہاولپور 4 نومبر (اسٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عوام دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ صادق گڑھ پیلس سے جاری کئے گئے اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے مقبول ترین راہنما ہیں بلکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں جسے ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے عوام کی اکثریت کی تائید حاصل ہے ۔ پرنس بہاول خان عباسی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن معظم نواز کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کے قائدین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔ ولی عہد امیر آف بہاولپور نے مطالبہ کیا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان اور اس کی سازش تیار کرنے والے عناصر کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کر کے اس کا چالان انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔