وزیر اعظم کی طرف سے کسانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان خوش آئند ہے سردار ملک خالد محمود وارن
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی اسمبلی کے رکن سردار ملک خالد محمود وارن نے سابق ناظم حاجی ضمیر کھچی سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے وزیر اعظم کی طرف سے کسانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان خوش آئند ہے اس پہکج سے شعبہ زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اور ہماری معیشت ترقی کرے گی اور پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرانے ٹریکٹروں کی درآمد ٹیوب ویلوں کی سولر سسٹم پر منتقلی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی شعبہ زراعت کی ترقی کے اہم اقامات ہیں جبکہ کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی مزید گنجائش پیدا کی جائے انہوں نے کہا کہ اس پیکج سے کسان خوشحال ہوگا اور مزید محنت کرے گا جس سے پیداوار بڑھے گی اور زرعی اجناس کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن چاروں صوبوں سے حکومت بنائے گی اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہوں گے۔