عمران خان کی قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
اس دوران ایک نوجوان ابتسام حسن نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تھی۔
اب عمران خان نے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے شوکت خانم اسپتال میں ملاقات کی ہے۔
عمران خان نے ابتسام کو اس کی شرٹ پر اپنا آٹوگراف بھی دیا
اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تم پاکستان کے ہیرو ہو، تم نے بڑی دلیری دکھائی۔
ابتسام کا کہنا تھاکہ آپ ہیرو ہیں، امی مجھ سے بڑی آپ کی سپورٹر ہیں، دو ہفتے قبل انہیں دل کا اٹیک بھی ہوا تھا تو یہ دو دن بڑی مشکل سے گزرے ہیں، آپ وزیرآباد آئیں۔
اس پر عمران خان نے کہا کہ میرا سب کے سامنے وعدہ ہے، جب بھی وزیرآباد آیا تو آپ کے گھر آؤں گا۔