Advertisements

مارشل لاء لگانا ہے تو لگائیں مجھے کیا ڈرا رہے ہیں: عمران خان

Imran Khan long march Gujranwala
Advertisements

گوجرانوالہ:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ جتنی مرضی پریس کانفرنس کرلیں یہ ذلیل ہوں گے، جوبھی پریس کانفرنس کرے گا وہ ذلیل ہوگا۔ اگرمارشل لا لگانا ہے لگائیں مجھے کیا ڈرا رہے ہیں 

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا، پُرامن انقلاب لیکرآرہا ہوں، اگرمارشل لا لگانا ہے لگائیں مجھے کیا ڈرا رہے ہیں، ایسی حرکتیں تو پرویز مشرف کے مارشل لا میں بھی نہیں ہوئی تھیں، یہ بزدل لوگ ہیں، سوائے صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی بات چیت نہیں ہو گی، میرا مقصد رول آف لا ہے، چوروں کوقانون کے نیچے لانا چاہتے ہیں، ہم اپنے اداروں سے لڑائی نہیں چاہتے، ہمارا جینا مرنا پاکستان اپنے اداروں کو کمزورنہیں کرونگا، نہیں چاہتا فوج کمزور ہو، اعظم سواتی پر تشدد کرنے والے افسر پر ایکشن ہونا چاہیے، اسلام آباد کے حوالے سے ہمارا پلان ہے، سندھ میں زرداری نے لوگوں کوغلام بنایا ہوا ہے، سندھ میں سب سے زیادہ جاکرکمپین کرونگا، میرا دعویٰ ہے انشااللہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ عوام اسلام آباد میں اکٹھی ہوگی

Advertisements