Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی2023ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

Meeting to review arrangements for 18th Cholistan Desert Jeep Rally 2023
Advertisements

-بہاول پور:24/ اکتوبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی2023ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ مہر خالد احمد، ایڈیشنل کمشنر ریونیو سید طارق محمود بخاری اور ایکسئن ہائی وے انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی جیسے ایونٹس کے انعقاد سے خطہ کی ثقافت اور تہذیب و تمدن کو اجاگرکرنے اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کے روٹس کو فعال کیا جائے۔نیز ٹوٹ پھوٹ کا شکارشاہراہوں کی تعمیر و مرمت کر کے انہیں بحال کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے شاندار انعقاد کے لئے  تمام متعلقہ محکمے اور افسران اپنا فعال کردار ادا کریں۔