Advertisements

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیک یا غیر تصدیق شدہ خبروں کی روک تھام کے موضوع پر ویبینار

Webinar on fake news department of media studies
Advertisements

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام فیک یا غیر تصدیق شدہ خبروں کی روک تھام کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ میڈیا لٹریسی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے ذریعے جعلی خبروں کا تدارک کر سکتے ہیں۔ ملک کے نامور ایوارڈ یافتہ صحافی صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس مظہر عباس، معروف نوجوان صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی، نوجوان ٹی وی میزبان و تجزیہ کار غریدہ فاروقی اور ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس این جرنلزم آئی ای اے کراچی عنبر رحیم شمسی نے ویبنیار میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ صحافت کو مخصوص مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور تنقید کرتے ہوئے احترام کے دائرے میں رہنا چاہیے تاکہ معاشرے کی اصلاح ممکن ہو۔ عنبر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمیں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے صرف حکومت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ا پنے طور پر بھی اس طرح کی خبروں کو روکنا چاہیے۔ غریدہ فاروقی نے پاکستان میں جعلی خبروں کی اشاعت کے تدارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے قوانین سازی کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ تجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گیٹ کیپنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے جعلی خبروں پھیلانا آسان ہو گیا ہے جبکہ ان کا تدارک بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی خبروں بارے آگاہی دینے اور روک تھام سے ممکن ہے۔ سیشن کے اختتام پر چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ویبینار میں پروفیسر ڈاکٹر رانا شہزاد، اسسٹنٹ پروفیسر جام سجاد حسین، شفق منظور،ماہم شمس، قمرالزمان بابر، سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اورملک بھر سے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  لیکچرارشعبہ میڈیا ایند کمیونیکیشن سٹڈیز محمد رضا ماجد نے بطور ماڈریٹر فرائض سر انجام دیئے۔