وزیراعظم عمران خان کو ازبک صدر شوکت مرزیوف کا ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار ، وزیر اعظم عمران خان کا ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ

Uzbek_President_Shavkat_Mirziyoyev_calls_Imran-Khan

اسلام آباد۔ 26 نومبر: وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں مکمل استعداد سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کی جلد تکمیل کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن و استحکام سے علاقائی خوشحالی کے لیے رابطے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے دورے کی دعوت کو قبول کر لی جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

مزید پڑھیں