Advertisements

سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہماری تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ عمران خان

Imran Khan
Advertisements

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے مجرموں کو اقتدار میں آنے کی اجازت دینے والوں کے مقدر میں ذلت لکھی جا چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ این آر ٹو کے حوالے سے ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہماری تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ ہے۔

Advertisements

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا دھونس اور تشدد سے لوگوں کو کسی فرد یا ادارے کے احترام پر مجبور کیا جاسکتا ہے؟ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے عزت و ذلت کا واحد مالک خدائے بزرگ و برتر ہے، جو ہمیں ہمارے اعمال کے مطابق ان میں سے کسی ایک کا حقدار بناتا ہے۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ وہ سب جنہوں نے سب سے بڑے مجرموں کو قومی خزانے پر اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے بعد احتساب سے فرار ہی کی نہیں بلکہ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کی اجازت دی، انکے مقدر میں ذلت لکھی جاچکی ہے۔