Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پروزیر وڑائچ کا بہاول پور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا موقع پر جا کر معائنہ

Deputy Commissioner Bahawalpur visited various development schemes
Advertisements

بہاول پور:12/ اکتوبر:  ڈپٹی کمشنر زاہد پروزیر وڑائچ نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ انہوں نے چیمہ ٹاؤن سے اعظم چوک تک سڑ ک کی تعمیر و کشادگی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تعمیراتی کام بروقت مکمل کیے جائیں اوربجلی کے کھمبوں کی سڑک کے ایک طرف منتقلی کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقاء محمد جام، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر اور دیگر متعلقہ محکموں کیافسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ معیاد میں مکمل کیے جائیں۔ ڈائریکٹرجنرل بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقاء محمد جام نے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیمہ ٹاون سے اعظم چوک تک 3.2 کلو میٹر سڑک کی مرمت و توسیع کے کاموں کا تخمینہ لاگت 193 ملین روپے ہے اور اب تک 80 ملین روپے کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بہاولپور آرٹس کونسل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے زیر تعمیر منصوبہ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بہاولپور آرٹس کونسل کی عمارت کی تعمیر کے منصوبہ کا تخمینہ لاگت 379.097 ملین روپے ہے اور اب تک 110 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بہاولپور زاہد پرویز وڑائچ نے لائیوسٹاک کمپلیکس کی تعمیر کے کاموں کا موقع پر جاکر معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عمارت کی چھت اور دیگر تعمیراتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ ایکسین بلڈنگ محمد نثار نے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ لائیوسٹاک کمپلیکس کی تعمیر کے لئے119.16  ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے اب تک59.59 روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔