Advertisements

ایس پی ساجد حسن چوہدری کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی ماہ ستمبر 2022ء کی کارگزاری رپورٹ جاری

SP sajid Hassan
Advertisements

بہاول پور: 5/ اکتوبر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی ماہ ستمبر 2022ء کی کارگزاری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی جانب سے ماہ ستمبر میں شاہراہوں پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف 213مقدمات درج کئے گئے جن میں سے 25مقدمات منشیات اور 2مقدمات اسلحہ کے درج کئے گئے اور 2عدد پسٹل، 503.3لیٹر شراب، 1850گرام چرس، 4عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، چوری شدہ بکریاں مالیتی 80ہزار روپے برآمد کروائے گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی جانب سے ماہ ستمبر کے دوران 36اشتہاری ملزمان اور 17عدالتی مفروران سمیت 213افراد کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔152لوگوں کو امداد فراہم کی گئی اور 3گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا گیا جبکہ 28زخمی افراد کو شاہراہوں پر فرسٹ ایڈ کی فراہمی سمیت 13ناجائز تجاوزات کو روڈ سے ہٹوایا گیا۔ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے تمام پٹرولنگ پوسٹس کے انچارجز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے بیٹ ایریاز میں موثر گشت کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شاہراہوں کو مسافروں کے لئے محفوظ بنایا جا سکے۔