Advertisements

عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کے حوالہ سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں قرأت، نعت خوانی اور سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کے مقابلے

speech-contests-in-educational-institutions
Advertisements

بہاول پور: 4/ اکتوبر( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کے حوالہ سے ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قرأت، نعت خوانی اور سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ تحصیل کی سطح پر مقابلہ جات میں طلبہ و طالبات نے عقیدت و احترام کے ساتھ حصہ لیا جس میں اساتذہ، طلبہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ نتائج کے مطابق مقابلہ حسن قرأت میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے طالب علم محمد انس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بہاول پور سٹی میں محمد طلحہ نے پہلی، تحصیل صدر بہاول پور میں محمد رمضان نے پہلی پوزیشن لی جبکہ تحصیل حاصل پور میں محمد کفایت اللہ، تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے ثاقب نواز اور تحصیل یزمان سے مقابلہئ قرأت میں 106ڈی بی سکول کے محمد ریحان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

speech-contests-in-educational-institutions 2

شان رحمت اللعالمین تقریبات کے موقع پر تحصیل سطح پر مقابلہ نعت خوا نی میں آکسفورڈ پبلک ہائر سیکنڈری سکول احمد پور شرقیہ کے طالب علم محمد مبشر فرحان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بہاول پور سٹی تحصیل سے گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول کے حسنین اختر نے پہلی، تحصیل صدر بہاول پور ہائی سکول ڈیرہ بکھا کے سلیمان حیدر نے پہلی،تحصیل حاصل پور میں مقابلہ نعت خوانی میں ایلیمنٹری سکول کے غلام محمد نے پہلی،تحصیل خیرپورٹامیوالی کے ہائی سکول خیرپور ٹامیوالی کے طالب علم محمد ثاقب فرسٹ آئے جبکہ نعت خوانی کے تحصیل کے مقابلہ میں تحصیل یزمان سے ہائی سکول یزمان کے طالب علم زین علی فیاض نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Advertisements

شان رحمت اللعالمین تقریبات کے موقع پر سکول ایجوکیشن کی جانب سے تحصیل سطح پر تقریری مقابلہ میں ہائی سکول ہتھیجی احمد پور شرقیہ تحصیل سے محمد مزمل نے پہلی پوزیشن لی۔ بہاول پور سٹی سے کینٹ ہائی سکول کے طالب علم سید حمزہ طاہر فرسٹ آئے۔تحصیل بہاول پور صدر کے ایلیمنٹری سکول 13/A-BC کے محمد سران نے پہلی پوزیشن، تحصیل حاصل پور کے ہائی سکول58/F کے طالب علم محمد ابوبکر نے پہلی پوزیشن، تحصیل خیرپورٹامیوالی کے ہائی سکول اسرانی کے طالب علم سید سرفراز شاہ نے پہلی اور تحصیل یزمان کے ایلیمنٹری سکول 100/DB کے طالب علم جعفر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔