تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف گرڈاسٹیشنوں پر آج بروز ہفتہ بجلی آتی جاتی رہے گی’ایکسین شفیق لاشاری
احمد پور شرقیہ ‘اوچشریف ‘مبارک پور اور کوٹ خلیفہ گرڈ اسٹیشنوں پر صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک 35سے40میگاواٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی ‘ایکسین میپکو کی نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) ایکسین میپکو احمدپور شرقیہ شفیق الرحمن لاشاری نے وضاحت کی ہے کہ آج یکم اکتوبر بروزہفتہ کو 132کے وی احمد پور شرقیہ ‘اوچشریف ‘مبارک پور اور کوٹ خلیفہ گرڈ اسٹیشنوں سے صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی آتی جاتی رہے گی ۔انہوں نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے مذکورہ بالا گرڈ اسٹیشنوں پر صرف 35سے40میگاواٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جائیگی۔ایکسین شفیق الرحمن لاشاری کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان گرڈ اسٹیشن کی منٹینس اور نئے ایکپومنٹ کی تنصیب کیلئے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ گیارہ گھنٹوں کے لئے مکمل شٹ ڈائون نہیں کیا جائیگا ۔وقفہ وقفہ سے بجلی آتی جاتی رہے گی۔