Advertisements

عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما اور پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ کنول شوذب

Kanwal Shozab
Advertisements

اگر عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی۔ تحصیل صدر پی ٹی آئی ملک مظفر کریم سے گفتگو

احمدپورشرقیہ () پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر کنول شوذب نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت ملک کے مقبول ترین سیاسی لیڈر اور تحریک انصاف سب سے بڑی وفاقی سیاسی جماعت ہے ۔ اگر عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف احمدپورشرقیہ تحصیل کے صد ر حافظ مظفرکریم ایڈووکیٹ ، سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے ۔ ملک کی معاشی حالت بدحالی کا شکار ہے۔ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا تیرہ جماعتوں پر مشتمل نااہل حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ جب تک ملک میں عام الیکشن نہیں ہوتے ملکی معیشت کو سنبھالنا مشکل ہے ۔ حافظ مظفرکریم ایڈووکیٹ نے کنول شوذب کو علاقہ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا کہ جنوبی پنجاب اس وقت پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے اس مو قع پر بہترین پارٹی خدمت پر کنول شوذب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Advertisements