Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز

wvc visit flood relief camp
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اساتذہ، ملازمین اور طلباء وطالبات نے تمام کیمپسز میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کی سربراہی میں خصوصی مہم جاری ہے۔ اس مہم میں مخیر حضرات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج مقامی سیاسی اور سماجی رہنما ملک امتیاز چنڑ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ ملک امتیاز چنڑ نے یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کیلئے مہم کو سراہا اور کہا کہ سیلابی علاقوں میں جاری امدادی مہم قابل تعریف اقدام ہے۔ وائس چانسلر نے ملک امتیاز چنڑ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر فوکل پرسن امدادی مہم برائے سیلاب زدگان پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، سینئر صحافی رازش لیاقتپوری اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ دریں اثناء وائس چانسلر نے یونیورسٹی چوک پر جامعہ کی جانب سے لگائے گئے  فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کیمپ میں جمع ہونیوالے عطیات اور امدادی سامان اور اسکی سیلاب زدہ علاقوں تک ترسیل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلر نے امدادی مہم میں شریک رضاکار اساتذہ اور طلباء وطالبات کے انسانی مدد کے جذبے کو سراہا۔سینڈیکیٹ ممبر سمیرا ملک نے بھی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان کے لیے اشیاء خوردنوش کیمپ پر جمع کروائیں۔

malik imtiaz channer present a cheque to wvc