Advertisements

عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کیخلاف ایک اور ایف آئی آر درج

Imran khan
Advertisements

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ، ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی

پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مراد سعید، فواد چودھری، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان سمیت سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

Advertisements

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، سابق وزیراعظم کی ایما پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی، پی ٹی آئی چیئر مین اور رہنماؤں نے لاؤڈ سپیکرکا بھی استعمال کیا۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے