ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس
بہاول پور:23/اگست( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2022-23ء پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کا پروگرام (SAP-IV 2021-22)اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (CDP-III 2020-21)کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن،سی ای او ہیلتھ اور تعمیراتی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں تاکہ علاقے کے لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں نئی ترقیاتی سکیموں کے کاموں کو جلد شروع کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام امور کو جلد مکمل کر لیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محبوب الہٖی کھر نے بتایا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2022-23ء کے تحت169 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان سکیموں کے لیے 9374.415ملین روپے جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 441.045ملین روپے کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کا پروگرام (SAP-IV 2021-22)کے تحت126 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان سکیموں کے لیے 623.850ملین روپے جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 612ملین روپے سے زائدکے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام(CDP-III 2020-21) کے تحت85 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان سکیموں کے لیے 787.01ملین روپے جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 693ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں اور تعمیراتی کاموں میں درپیش آنے والی رکاوٹیں فی الفور دور کی جائیں۔