Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اور ملتان فلائنگ کلب کے مابین ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعاون و اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

IUB
Advertisements

بہاول پور:اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ملتان فلائنگ کلب کے مابین ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعاون و اشتراک کے لیے گزشتہ دنوں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اورآپریشن مینجرملتان فلائنگ کلب، ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملتان کپٹن ریٹائرڈ سید امین پاشا نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر عابد شہزادڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔معاہدے کا مقصد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس ایوی ایشن سائنسز پروگرام کے لیے ایوی ایشن انڈسٹری سے عملی تعاون حاصل کرنا ہے تاکہ فیکلٹی اور طلباء و طالبات ہوا بازی کے شعبے میں جدید ترین پیش رفت سے آگاہ ہو سکیں۔ بی ایس ایوی ایشن سائنسز کے نصاب کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ضروریات کے مطابق تشکیل دیا جائے گا اور طلباء و طالبات کو کلاس رومزاور عملی تربیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح داخلوں اور تدریسی سرگرمیوں سے متعلق امور بھی باہمی تعاون سے طے کیے جائیں گے۔ ملتان فلائنگ کلب اس سلسلے میں تکنیکی معاونت اور لیبارٹری کی سہولیات فراہم کرے گا۔ مستند وزٹینگ فیکلٹی کا دستیاب یقینی بنایا جائے گا۔ تربیتی مقاصد کے لیے ملتان فلائنگ کلب کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح یونیورسٹی طلباء وطالبات کو تین سال کی آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ہوا بازی کے معیارات اورکوالٹی کنٹرول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔  

Advertisements