Advertisements

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ

Islamabad Police raided Shehbaz Gill room in Parliament Lodges
Advertisements

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز پہنچی، اس موقع پر ان کے ہمراہ شہباز گل بھی موجود تھے، انہیں ہتھکڑیوں میں لایا گیا تھا، شہباز گل پارلیمنٹ لاجز میں کمرہ نمبر ایف 206 میں رہائش پذیر تھے۔

Advertisements

شہباز گل کی نشاندہی پر پولیس ان کے کمرے میں گئی اور وہاں کی تلاشی لی اس دوران وہاں سے متعدد چیزیں  برآمد ہوئی ہیں

کمرے سے برآمد ہونے والی چیزوں میں ایک لوڈِڈ ریوالور بھی شامل ہے جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں اور انہوں نے یہ ریوالور کبھی نہیں دیکھا، ان کے پاس اے کے 47 رائفل ہے، جس کا لائسنس ہے۔

اس کے علاوہ شہباز گل کےکمرے سے موبائل فونز اور ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے، یو ایس بیز وغیرہ بھی ملی ہیں۔

کمرے سے شہباز گل کا پرس بھی ملا جس میں 2 شناختی کارڈ سمیت مختلف کارڈ برآمد ہوئے، 2  پاسپورٹس بھی ملے،کمرے میں موجود الماری مہنگےکپڑوں سے بھری ہوئی تھی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرس تو گاڑی میں چھوڑ دیا تھا لیکن یہاں کیسے آیا انہیں علم  نہیں، پرس ڈرائیور کے پاس ہوتا تھا،  جس کمرے سے اسلحہ ملا وہ گارڈ کے زیر استعمال  رہتا تھا شاید یہ اس کا ہو،  میرے کمرے میں چیزیں تبدیل تھیں اس کا مطلب ہے کوئی آیا تھا۔