Advertisements

بہاول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ایک کروڑ چھبیس لاکھ کے بل کی ادائیگی نہ ہونے سے شہر میں صفائی کا کام بند

cleaning work in the city has stopped
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار  ) بہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بل کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ کمپنی کی گاڑیاں کھڑی ہونے سے پورے شہر میں گندگی کے انبار لگ گئے۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق شہر میں صفائی کا کا م بہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے پاس ٹھیکے پر دیا گیا ہے۔ جو کہ پورے شہر سے کوڑا کرکٹ اُٹھاتی ہے ۔ مگر اسے ایک کروڑ چھبیس لاکھ کے بل کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں  صفائی کا کا م بند ہوچکاہے ۔ اور کمپنی کی گاڑیاں تیل نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں پورے شہر میں صفائی کا نظام معطل ہونے سے جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ جس سے شہریوں کو سخت کا سامنا ہے ۔ اور بدبو اور تعفن کی وجہ سے وبا ئی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے رابطہ  کرنے پر کمپنی کے مقامی انچارج سہیل احمد نے بتا یا کہ   بل کی  ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس گا ڑیوں کے پیسے   بھی ختم  ہوچکے ہیں۔ شہریوں  نے کمشنر بہا ول پو راور ڈپٹی کمشنر بہا ول پور سے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔