عمران خان اور پرویزالٰہی کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان
لاہور18 اگست: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔عمران خان کی جانب سے کسی بھی افسر کی تعیناتی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب یا چیف سیکرٹری پر دباؤ نہیں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورچودھری پرویز الہی کے درمیان کسی قسم کے تلخ جملوں کے تبادلہ کی خبر بالکل غلط ہے۔ٹی وی چینلز پر ذرائع کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر میں رتی بھر سچائی نہیں۔ خبر رپورٹر کی ذاتی اختراع اورصحافتی اصولوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقائق مسخ کرنے اورمن گھرت خبر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز اوررپورٹر کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں تمام تر تعیناتیاں قانون اورمیرٹ کے تحت کیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ق کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔