چیف آفیسر مس ارم شہزادی کا شہر کےمختلف محلوں کا طوفانی دورہ
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار)چیف آفیسر کی کاوش شہر بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر.کھلے مین ہولوں کے ڈھکن لگا دئیے گئے۔عوامی سماجی حلقوں اور فقہ جعفریہ کمیونٹی کا خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق میونسپل آفیسر مس ارم شہزادی کی خصوصی کاوشوں سے حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔شہر کے مختلف محلہ جات میں بند گٹر لائن کو کھول دیا گیا ہے۔کھلے مین ہولوں پر ڈھکن بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔نالیوں کی صفائی بھی کی جا چکی ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں کھڑابارش کا پانی بھی نکال دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیف آفیسر نے مختلف محلوں کا طوفانی دورہ کیا۔ شہریوں سے مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کی اور اپنی انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلدیہ کے عملہ نے کسی قسم کی کوتاہی برتی توقانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ شہری اپنے مسائل بلدیہ میں قائم شکایت سیل میں درج کرواکر رسیدضرور حاصل کریں۔ جبکہ سیاسی سماجی حلقوں کے نمائندوں اور فقہ جعفریہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت سجادہ نشین دربارحضرت نورشاہ بخاری وسربراہ لائسنس داران مخدوم پیرسیدمظفرحسین شاہ نقوی نے کہا کہ چیف آفیسربلدیہ ارم شہزادی انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسرہیں۔انجمن تاجران و فقہ جعفریہ کمیونٹی محدودوسائل کے باوجود عاشورہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور حالیہ بارشوں میں پیداہونے والے مسائل کو فی الفور حل کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورآئندہ دنوں میں بھی شہرمیں بہترین صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ تصویرہمراہ ہے۔