Advertisements

اوچشریف میں تعلیمی سند شہری کو دینے کے عوض ڈاکیا رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) ایف آئی اے ملتان کی ٹیم کا پوسٹ آفس اوچشریف میں چھاپہ ، 6 سال قبل ڈاک کے ذریعے آنے والی تعلیمی سند شہری کو دینے کے عوض ڈاکیا رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔
تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے کوٹلہ شیخاں کے رہائشی یونس نامی شخص نے 6 سال قبل اپنی تعلیمی سند ڈاک کے ذریعے منگوائی جسے پوسٹ آفس اوچشریف میں تعینات ندیم مستوئی نامی پوسٹ مین نے اس کے پتہ پر نہ پہنچایا اور شہری کو کہا کہ تمھاری سند گم ہو گئی ہے شہری نے کہا کہ کیسے مل سکتی ہے تو اس نے کہا کہ پندرہ ہزار روپے رشوت دو تو میں ڈھونڈ کر دے سکتا ہوں شہری نے دس ہزار رشوت کے پیسے اس کے جاز اکاءونٹ میں بجھوا دیے اور ایف آئی اے ملتان میں درخواست گزار دی گزشتہ روز جب شہری سند وصول کرنے ڈاک خانہ گیا تو ندیم ڈاکیا نے پانچ ہزار مزید رشوت طلب کی جو شہری نے دیے جس کے دوران شہری کی اطلاع پر ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈاکیا سے رشوت کے پانچ ہزار روپے برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مذید تفتیش کے لیے گرفتار کرتے ہوئے اپنے ہمراہ ساتھ لے گئے #