Advertisements

سمہ سٹہ کے طالب علم اسامہ جمشید کی مضمون نویسی کے ڈویژن بھر میں ہونے والے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن

Usama Jamshed got first position in Essay Writing Competition
Advertisements

محمد اسامہ جمشید ایک غریب باپ کا بیٹا ہےجو قلفیاں بیچ کر اپنے بچوں کو تعلیم کی دولت سے آراستہ کررہا ہے

سمہ سٹہ (ملک طارق) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز سمہ سٹہ کے ہونہارطالب علم اسامہ جمشید مضمون نویسی کے ڈویژن بھر میں ہونے والے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر پرنسپل کالج پروفیسر محمد معین الدین راحیل نے مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ڈویژنل کالجزکے زیراہتمام ہونے مضمون نویسی کے مقابلہ جات گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور میں منعقد ہوئے مضمون نویسی مقابلہ جات میں ڈویژن بھر کے کالجوں کے طلباء نے شرکت کی جس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سمہ سٹہ کے ہونہار غریب طالب علم پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر محمد معین الدین راحیل، کالج لیکجرار شاہد جمیل، ممتاز احمد ،محمد طاہر، پروفیسر نوراحمد قریشی ، ماسٹر دانش، فاروق عظیم بیبرس، ملک طارق آرائیں ودیگر مبارکباد پیش کی اس موقع پر پرنسپل گورنمنت بوائز ڈگری کالج سمہ سٹہ پروفیسر معین الدین راحیل نے کہا کہ اس طرح کے ہونہار طالب علم اپنے والدین کے ساتھ کالج شہر وملک کا نام روش کرتے ہیں اپنی محنت لگن سے نہ صرف نصابی سرگرمیوں آگے بڑھتے ہیں بلکہ غیرنصابی سرگرمیوں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں واضع رہے محمد اسامہ جمشید ایک غریب باپ کا بیٹا ہے جو ریڑی پر قلفیاں بیچ کر اپنے بچوں کو تعلیم کی دولت سے آراستہ کررہاہے شہریوں اور اساتذہ نے محمد اسامہ جمشید کی کامیبابی کو سراہے

Advertisements