Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے 13طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم کے لیے چین کی زونگنان یونیورسٹی میں سکالر شپ پر منتخب

13 IUB students were selected for scholarship in Zongnan University of China
Advertisements

زونگنان یونیورسٹی جانب سےسب سے زیادہ تعداد میں سکالرشپ کی فراہمی ہماری جامعہ کے معیار کی روشن دلیل ہےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 13طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم کے لیے چین کی زونگنان یونیورسٹی میں سکالر شپ پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان طلباء وطالبات نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، لیکچرار آفاق احمد، محمد وسیم سٹاف افیسر اور دیگر موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی ان چند جامعات میں سے ایک ہے جن کے طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالرشپ پر منتخب ہو رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ زونگنان یونیورسٹی معاشیات، فنانس اور قانون میں دنیا کی اہم ترین جامعات میں شمار ہوتی ہے۔ اس یونیورسٹی کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد میں سکالرشپ کی فراہمی ہماری جامعہ کے معیار کی روشن دلیل ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سیچوان زرعی یونیورسٹی چین بھی ہر سال اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 20طلباء وطالبات کو مکمل سکالر شپ فراہم کرتی ہے۔ وائس چانسلر نے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ 

Advertisements