Advertisements

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ceremony-at-government-girls-college-ahmedpur-sharqia-regarding-co-curricular-activities
Advertisements

بہاول پور:10/اگست( ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور واجد محمودنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت  پرنسپل کالج فوزیہ منیر نے کی۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور واجد محمودنے اساتذہ کرام اور طلبہ کے ہمراہ کالج میں جاری شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور طلبہ کوتلقین کی کہ وہ اپنے رہائشی علاقوں میں شجر کاری مہم کو بڑھانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔دریں اثناء  یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور واجد محمود ملک نے سابقہ پرنسپل نجمہ چشتی کے دور میں شروع ہونے والے تمام منصوبہ جات کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج فوزیہ منیرنے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی ترقی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور واجد محمودنے بھرپور ساتھ دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول پور واجد محمود نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء کی بھرپور رہنمائی کرنے پر پرنسپل کالج اور اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا۔