Advertisements

اوچشریف میں مخدوم سید زمرد حسین بخاری کا سیکورٹی کے فول پروف اقدامات پر انتظامیہ کا شکریہ

makhdoom-zamrad-bukhari-thanked-the-administration-for-foolproof-security-measures
Advertisements

اوچشریف میں یوم عاشور سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کا ولی عہد مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ سیکورٹی کے فول پروف اقدامات پر انتظامیہ کا شکریہ

اوچ شریف (نامہ نگار) قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا خواجگان ، اوچ بخاری اور اوچ گیلانی میں تعزیے ، علم عباس اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے اپنے روایتی روٹ سے ہوتے ہوئے شام کے وقت مقررہ مقام کربلا جھک میں پہنچے جلوسوں میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک تھی عزادارن حسین علیہ السلام نے سینہ کوبی اور ہتھیار زنی کر کے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہلبیت کو پرسہ دیا جبکہ جلوسوں کے دوران نماز ظہرین جو صدر بازار میں ادا کی گئی سے قبل خواجگان کے مرکزی امام بارگاہ میں شہادت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزاء بھی منعقد کی گئی جلوسوں اور مجالس عزاء کے شرکاء مومنین و مومنات کے لیے جگہ جگہ میٹھے ٹھنڈے پانی ، دودھ ، اور جوسز کی اسبیلوں کے علاوہ لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا تینوں مرکزی جلوسوں جن کی سیکورٹی کے لیے آر پی او بہاول پور صادق علی ڈوگر ، ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ ڈی ایس پی سعادت علی کی نگرانی جبکہ مقامی تھانہ کے انچارج ایس ایچ او غلام رسول کی سربراہی میں فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر 9 محرم الحرام اور عاشورہ کے روز صبح سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس تعطل کا شکار تھی کربلا جھک کے مقام پر پہنچنے کے بعد وہاں شام غریباں کی مجلس عزاء منعقد ہوئی جس کے اختتام پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ ملک و قوم کے استحکام ، بہتری ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کے ساتھ ساتھ عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ سمیت مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا 

Advertisements