وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل
Advertisements
سمہ سٹہ () پاکستان مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر محمد افضل کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا معاون خصوصی بنادیا گیا بہاولپور یزمان کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق بہاولپور یزمان پی پی 250 کے حلقہ کے پانچویں بار منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ق کے ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا جس سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہریوں کی ٖڈاکٹرمحمد افضل کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری شہریوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد افضل کے معاون خصوصی بننے سے علاقہ میں محرومیوں کا ازالہ ہوگا