Advertisements

الظواہری کی ہلاکت میں پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان پاک فوج

dg ispr
Advertisements

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی افغانستان میں ہلاکت کے بعد اس پر بحث مناسب نہیں۔ حملے کے حوالے سے سوال ہی پیدانہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے دوران القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری  واقعے پر وزارت خارجہ نے بہت واضح بیان جاری کر دیا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو، بےجا قسم کا بیان دیا جاتا ہے، جس کے کوئی ثبوت نہیں، وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعد کسی بیان کا تُک نہیں بنتا،  قیاس آرائیوں اور اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے جس کا جو دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے، بےجاقسم کا بیان دیا جاتا ہے جس کے کوئی ثبوت نہیں ہوتے اور اس کا نقصان صرف اور صرف ملک اور قوم کا ہوتا ہے۔

Advertisements

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹرکا افسوسناک حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف کی کارروائیوں میں مصروف تھا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی خود فلڈ ریلیف کی نگرانی کررہے تھے۔ لسبیلہ کےقریب موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اور یکم اگست کے بعد سے ہم سب کرب سےگزر رہے تھے، اس بیان کی وجہ یہ ہے اس سانحے کے بعد سوشل میڈیا پر غلط اور لغو پروپیگنڈا ہوا، یہ پروپیگنڈا اور اس طرح کی قیاس آرائیاں کرنا بہت ہی حساس تھا، اس پروپیگنڈے سے ادارے اور شہدا کے لواحقین کو دکھ اور تکلیف ہوئی۔ پوری قوم شہداکے ساتھ کھڑی ہے، قوم کاجتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈا شروع ہوجاتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے، ایسے عناصر کو مستردکرنے کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر اس طرح کی باتیں منفی تاثر کے زمرے میں آتی ہیں، یہ رویہ قطعی طور پر قابل قبول نہیں، اس کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنا چاہتا، سیاستدانوں نے خود ہی مسائل حل کرنے ہیں، آرمی چیف پاکستان کو معاشی فائدہ پہنچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اورکرتے رہیں گے،ہیلی کاپٹرحادثے پرسعودی عرب،متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف سے افسوس کا اظہارکیا۔