کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا تحصیل میونسپل کارپوریشن احمد پور شرقیہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عشرہ محرم الحرام کے انتظامات اور مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال بارے تفصیلی بریفنگ دی
بہاول پور:3/اگست( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے تحصیل میونسپل کارپوریشن احمد پور شرقیہ کا د ورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عشرہ محرم الحرام کے انتظامات اور مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ یوم عاشور کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے اورمحرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزاکے اوقات کار اور روٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوس روٹس پر ٹریفک مینجمنٹ، فول پروف سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے چاچا بستی چوک پر ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اوچشریف میں بھی محرم الحرام کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اوچشریف صدر بازار، مرکزی جلوس کی گذرگار اور امام بارگاہ معصومہ سچ پاک محلہ گیلانی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا