Advertisements

پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسکیل 1 تا 4 کے ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب

Performing arts society seminar
Advertisements

 پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیر اہتمام مین آڈ یٹو ریم بغدادالجدید کیمپس میں یونیورسٹی کے اسکیل 1 تا 4  کے ملازمین کے اعزاز میں 75ویں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ایک سرسبز باغ کی شکل اختیار کر چکی ہے اور بغدادالجدید کیمپس میں داخل ہوتے ہوئے محسوس ہوتاہے کہ جیسے یہ کیمپس اسلام آباد میں واقع ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو چکی ہے جو ٹیم ورک کے بغیر ناممکن تھا۔یونیورسٹی نے حکومت پنجاب کی مدد سے 2.5 میگاواٹ کا شمسی توانائی منصوبہ مکمل کیا جس سے یونیورسٹی کے ایک بڑے کیمپس کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام کیمپس ہیپاٹائٹس اور کرونا فری ہیں۔ ان تمام عوامل کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک کی سب سے بڑی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی یونیورسٹی بن چکی ہے۔تقریب میں ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبرز، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ا سٹاف،اسکیل 1 تا 4 کے ملازمین اور عمائدین شہر کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی میں اسکیل 1 تا4 کے ملازمین کا بھی برابر کا حصہ ہے۔جو سخت دھوپ اور بارش میں بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ الیکٹریشنز اور پلمبر ز مسلسل کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ ڈرائیورز، ایٹینڈ نٹ، سکیورٹی گارڈز اور صفائی کا عملہ سب سے پہلے آتے ہیں اور سب سے آخری میں چھٹی کرتے ہیں۔ اس خصوصی تقریب میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Performing arts society seminar 1