پی ٹی آئی کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی مبارکباد
اہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست دیکر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے۔
364
ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا، سبطین خان نے انتخاب میں 185 جبکہ مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ
حاصل کئے، چار ووٹ مسترد ہوئے، پی ٹی آئی اتحاد کا ایک، اپوزیشن اتحاد کے 3 ووٹ مسترد ہوئے۔
پینل آف چیئر وسیم بادوزئی نے منتخب سپیکر سبطین خان سے حلف لیا
نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان حلف کے بعد سپیکر کی چئیر پر بیٹھ گئے اور کہا کہ اپنی جماعت اور سب دوستوں کا مشکور ہوں، اپوزیشن کے دوستوں نے اچھا رول پلے کیا، مجھے آپ لوگوں نے عزت دی، ہاؤس کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا ہے، کچھ عرصہ پہلے ایوان میں پولیس آئی، ایوان کی بے توقیری کی گئی، کوشش کروں گا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد سبطین خان کے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں، ایوان نے سبطین خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح آج ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے، اپوزیشن وہی کاٹ رہی ہے جو اس نے بویا، انشاءاللہ ہم سب صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے دن رات محنت کریں گے