رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیراہمتام اوچشریف میں نوجوان صحافیوں اور فری لانسرز میں یونیسکو ریسورس میٹریل تقسیم کرنے کی تقریب
اوچ شریف (خواجہ غلام شبیر سے) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب اوچشریف کے 18 نوجوان صحافیوں اور فری لانسرز میں یونیسکو ریسورس میٹریل تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس سے پریس کلب اوچشریف کے صدر میاں عامر صدیقی ، جنرل سیکرٹری عمران دانش بڈانی ، پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر محمد رفیق صفدر راجپوت اور صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض پریس کلب اوچشریف کے چئیرمین خواجہ غلام شبیر نے انجام دیے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے صحافیوں کو بتایا کہ یونیسکو ریسورس میٹریل کی سی ڈی جرنلسٹس سیفٹی اور تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے 5 کتب پر مشتمل ہے جس کے مطالعہ سے نہ صرف انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں اپنے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کی رہنمائی ملے گی جبکہ بدعنوانیوں اور صحافیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے بھی وہ خدمات سرانجام دے سکیں گے انہوں نے کہا کہ 2000 سے لے کر اب تک پاکستان میں 175 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے مگر صرف چند ایک کے سوا بیشتر صحافیوں کے قاتلوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا احسان احمد سحر نے کہا کہ صحافیوں کی طویل جدوجہد کے نتیجہ میں عمران خان کے دور حکومت میں جرنلسٹس پروٹیکشن بل پارلیمنٹ سے منظور ہو گیا تھا لیکن ابھی اس میں ترامیم ہونا باقی ہیں مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور پارلیمنٹ سے ترامیم کو منظور کرائے تاکہ ملک بھر کے صحافی جرنلسٹس پروٹیکشن قانون سے مستفید ہو سکیں پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر محمد رفیق صفدر راجپوت نے اپنی تقریر میں جرنلسٹس سیفٹی کے حوالے سے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آر ایم این پی نے ملک بھر میں سب سے پہلے جرنلسٹس سیفٹی ٹریننگز کا آغاز کیا تھا اور 2011 سے لے کر اب تک ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 31 سیفٹی ٹریننگ ورکشاپس اور 2 سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا جا چکا ہے صدر پریس کلب اوچشریف میاں عامر صدیقی نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے نوجوان صحافیوں اور فری لانسرز میں یونیسکو ریسورس میٹریل تقسیم کرنے پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر سے اظہار تشکر کیا اور مطالبہ کیا کہ فری لانسرز کے لیے جرنلسٹس سیفٹی ٹریننگز پروگرام کا آغاز کیا جائے اس موقع پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے صافتی امور کی بہترین انجام دہی کے اعتراف میں پریس کلب اوچشریف کے چیئرمین خواجہ غلام شبیر کو بیسٹ ورکنگ جرنلسٹ کے ایوارڈ سے نوازتے ہوئے شیلڈ دی – تقریب کے اختتام پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے صحافیوں اور فری لانسرز میاں عامر صدیقی ، خواجہ غلام شبیر ، عمران دانش بڈانی ، محمد ساجد حسین ، شیخ رفیق احمد ، سید خواجہ سہیل عباس ، محمد شہزاد اعوان ، محمد اسماعیل خان ، محمد بلال غفور شکرانی ، غلام اصغر خان ، ملک محمد اکبر ، محمد صدام اقبال ، شیخ جنید احمد ، محمد باسط علی ، محمد شہباز خلیل ، طلحہ سیال ، ملک عرفان اور محمد شفیق انجم میں یونیسکو ریسورس میٹریل کی سی ڈیز تقسیم کرتے ہوئے پاکستان میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرائی #