Advertisements

پرویز الٰہی حلف برداری کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ

Pervaiz Elahi
Advertisements

گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الٰہی  حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے  اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

 میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر مراد راس، راسخ الٰہی اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی پرویزالٰہی کے ہمراہ ہیں۔

Advertisements

صدرِ مملکت عارف علوی کے حکم پر خصوصی طیارہ پرویز الٰہی کو لینے لاہور  پہنچا تھا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت حلف لیں گے۔