Advertisements

جہازی سائز کابینہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے: چودھری پرویز الٰہی

Ch Pervaiz Elahi
Advertisements

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا۔

پنجاب کابینہ کے حلف پر ردعمل میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اپنے ساتھ ہر تین ارکان اسمبلی میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا ہے یا وزیر کے برابر درجہ دے کر سرکاری مراعات کی بارش کردی ہے۔

Advertisements

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، 63 وزراء، مشیر، معاون خصوصی یا پولیٹیکل اسسٹنٹ یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہئے۔