سفیران امن کے قافلہ کی محرم الحرام کے سلسلہ میں بنگلہ بخاری پر منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت
سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی زیرصدارت منعقدہ امن کانفرنس میں امن کمیٹی کے اراکین اور لائیسینس داران کی بڑی تعداد شریک ہوئی
سفیران امن کے قافلہ کے قائد حافظ محمد یونس ، اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ ، ڈی ایس پی سعادت علی اور سابق چیئرمین بلدیہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری سمیت دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے
اوچ شریف (نامہ نگار) محرم الحرام کے سلسلہ میں بنگلہ بخاری پر اوچشریف میں منعقدہ امن کانفرنس میں بہاول پور سے سفیران امن کے قافلہ کی شرکت محرم الحرام میں مل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے محرم کا مہینہ امن بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ھے شہدائے کربلا کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی امت مسلمہ شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چل کر صیہونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے جلوس روٹس کی مرمت دیکھ بھال کے کام جلد مکمل کرائیں جائیں ،مخدوم الملک سجادہ نشین پیر مخدوم سید زمرد حسین بخاری۔تفصیل کے مطابق اوچشریف میں بنگلہ زمرد بخاری پر مخدوم الملک سجادہ نشین پیر مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ امن کانفرنس میں بہاول پور سے آنے والے سفیران امن کے قافلہ کے سالار حافظ یونس کی قیادت میں شرکت سینیر ارکان چیمبر آف کامرس،تحصیل بھر کےامن کمیٹی کے ممبران،اور لائسنس داران و منتظمین،جلوس و مجالس کی بڑی تعداد بھی شریک تھی،اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ سعادت علی اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ قاسم محبوب ایس ایچ او غلام رسول بھٹی نے بھی شرکت کی مخدوم الملک سجادہ نشین پیر مخدوم سید زمرد حسین بخاری المعروف نول نو بہار نے امن کانفرنس میں ارکان سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ھے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین حیدر بخاری،مخدو سید حسنین بخاری مخدوم سید ثقلین حیدر بخاری مخدوم سید ذولقرنین بخاری مخدوم سید ساجن منور بخاری سید محمد جعفر عباس بخاری مخدوم سید عاشق حسین بخاری مخدوم سید فیصل بخاری مخدوم سید یوسف رضا بخاری، مولوی مشتاق حسین، چیف آفیسر عامر تنویر، خواجہ عنصر عباس ،خواجہ ضامن حسین ،حافظ جمیل لنگاہ، حاجی یسین سومرو، ہارون میاں کے علاؤہ علاؤہ معززین و عمائدین علاقہ بھی شریک تھے اختتامی دعا تمام مسلم امہ پاک فوج اور خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کے لیے سجادہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ کرائی