Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

mou-between-islamia-university-and-inter-university-consortium
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے سماجی علوم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے سماجی علوم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے کورڈینیٹر جنرل مرتضیٰ نور نے دستخط کیے۔ اس موقع پر طے پایا کہ ہم نصابی سرگرمیوں خصوصا سوسائیٹیز کو فعال بنانے کے لیے دونوں ادارے باہمی تعاون اور اشتراک کرے گے۔ اس مقصد کے لیے بہاول پور اور دیگر شہروں میں صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد میں اشتراک و تعاون کیا جائے گا۔ فارغ التحصیل طلباء وطالبات کے لیے انٹرنشپ، ملازمتوں کے مواقع اور طلباء وطالبات کی عملی تربیت کے لیے ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کی جانب سے ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے طلباء طالبات کے استعمال کے لیے مختلف سازوسامان یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر اظہر حسین، ڈائریکٹر ایلومینائی،محمد شاہدافضل درانی، ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر،شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، خالد ضمیر، علی ضمیر،سٹیشن مینجر اے پی پی اور محمد خالد شیخ موجود تھے۔

Advertisements