Advertisements

حمزہ شہبازکا صادق آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں جانی نقصان کے ضیاع پر اظہار افسوس

Hamza Shehbaz
Advertisements

 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے،ریسکیو آپریشن کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں:وزیراعلیٰ کی ہدایت
لاہور18جولائی:-وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صادق آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کااظہار کیاہے-وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے واقعہ میں جانی نقصان کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے اورریسکیو آپریشن کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے