Advertisements

ملتان ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے زین قریشی نے ن لیگی سلمان نعیم کو ہرا دیا

Zain quresshi
Advertisements

ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجےکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 46ہزار 963 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

Advertisements

پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد سلمان40 ہزار 104 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں سابق وفاقی وزیر خارجہ  کے گھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

 زین قریشی کی فتح پر سلمان نعیم نے انھیں کھلے دل سے مبارک باد دی، مُسکرا کر ان سے مصافحہ کیا ، زین قریشی نے بھی خوش دلی سے ان کی مبارک باد وصول کی 

خیال رہےکہ محمد سلمان نعیم  نے 2018 کے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو آزاد حیثیت میں اسی حلقے سے شکست دی تھی، بعد میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور وہ جہانگیر ترین کے بہت قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔