پنجاب کے ضمنی انتخابات اتوار 17 جولائی کو امن و امان کیلیے فوجی جوان موجود ہوں گے، آئی ایس پی آر
Advertisements
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پنجاب میں اتوار 17 جولائی کو پر امن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے فوجی دستے موجود ہونگے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے حساس انتخابی حلقوں میں انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے فوجی دستے موجو دہونگے۔
Advertisements
ضمنی انتخابات کے دوران انتہائی حساس مقامات پر پاک فوج کے دستے تیسرے درجے کی سکیورٹی کے لیے موجود ہونگے
آئی ایس پی آر کے پاک فوج کے دستے پولنگ کے دوران امن و امان خراب ہونے کی صورت میں کوئیک ری ایکشن فورس کے فرائض سرانجام دینگے۔