کیا اپنی کوٹ لکھپت جیل سیل کی تصاویر بھیجوں؟ مریم کا عمران کے ٹوئٹ پر جواب
Advertisements
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آپ کو اپنی کوٹ لکھپت جیل کے سیل کی تصاویر بھیجوں؟؟؟ جہاں بیت الخلاء اور چار پائی کے درمیان کوئی دیوار نہیں تھی، جب میں نماز پڑھتی تھی تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ باتھ روم میں نماد ادا کر رہی تھی۔
Advertisements
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ قرآن مجید رکھنے کے لیے میز مانگا تو بتایا گیا کہ آپکو میز رکھنے کی اجازت نہیں، 24 گھنٹے مجھے قید تنہائی میں رکھا جاتا تھا، تب تو تم اقتدار کے نشے میں فرعون بنے بیٹھے تھے۔