Advertisements

احمدپورشرقیہ میں بھی عيد الأضحى مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

eid-ul-adha-was-also-celebrated-with-religious-fervor-in-ahmadpur-sharqiya
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی  عيد الأضحى  مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ عید کا سب سے بڑا  ا جتماع محمود پارک میں ہوا۔ جہاں مفتی عبدالباسط نے عید کی نما زپڑھائی۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے عید کی نماز اد اکی ۔ اس کے علا وہ شہر کے درجنوں مقامات پر عید الاضحی ٰ ،کے اجتماعات ہوئے۔ اس مو قع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عید نماز کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کی ۔