حمزہ شہباز نے پنجاب کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی سزائیں ایک ماہ کم کردیں
Advertisements
لاہور 7 جولائی:……وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا عیدالاضحیٰ پر بڑا فیصلہ۔صوبے کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی سزائیں ایک ماہ کم کردیں۔سزا میں معافی پانے والے قیدی اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سزاؤں میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا جیلوں کو اصلاح گھر ہونا چاہئے۔معمولی جرائم میں لائے گئے قیدیوں کو سدھارنا مقصد ہونا چاہئے۔یہ نہ ہو کہ معمولی جرم میں آنے والے قیدی عملے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے رویئے کی وجہ سے بڑئے مجرم بن کر نکلیں۔
Advertisements