Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا فرسٹ ایئر کے امتحانی مرکز صادق ڈین ہائی سکول بہاول پور کا دورہ

Commissioner Raja Jahangir Anwar visits Examination Center
Advertisements

بہاولپور 7 /جولائی( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جاری امتحان برائے فرسٹ ایئر کے امتحانی مرکز صادق ڈین ہائی سکول بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں ٹھنڈے پانی کی سہولت اور امتحان کے دیگر امور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ بہاول پور پروفیسر اسماء قاسم، سکول کے ہیڈ ماسٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے امتحانی مرکز میں جاری امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔قبل ازیں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے حالیہ بارشو ں کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سرکلر روڈ اور یونیورسٹی چوک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سرکلر روڈ پر پیدل جا کر مختلف دکان مالکان سے پانی کی نکاسی کے انتظام بارے معلومات حاصل کیں اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیف کارپوریشن آفیسر چوہدری محمد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔